50

پی پی 125 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے. فیصل حیات جبوآنہ موجودہ دور حکومت میں تحصیل اٹھارہ ہزاری میں جتنے فنڈ لگے اتنے پہلے کبھی نہیں لگے.

پی پی 125 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے. فیصل حیات جبوآنہ
موجودہ دور حکومت میں تحصیل اٹھارہ ہزاری میں جتنے فنڈ لگے اتنے پہلے کبھی نہیں لگے.
جھنگ(محمد جاوید اعوان ) اٹھارہ ہزاری پی پی 125 کے ایم پی اے اور مشیر وزیر اعلی پنجاب نے ایک ترقیاتی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ دور حکومت میں جتنے ترقیاتی کام اٹھارہ ہزاری میں ہوئے اج سے پہلے کبھی نہیں ہوا. سولنگ, نالیاں, روڈر ,فلٹریشن پلانٹ اور انفرسٹکچر پر کروڈوں کی گرانٹ سے کافی حد تک منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اور کچھ پر کام جاری ہے. جو کہ آئندہ سال میں مکمل ہو جائیں گے. انہوں نے کہا کہ خدمت خلق میرا مقصد ہے اور بلا تفریق اپنے حلقے کی عوام کی فلاح کے لئے جد وجہد جاری رکھے ہوئے ہوں. میرے گھر کے دروازے ہر خاص و عام کے لئے کھلے ہیں. جن علاقوں سے مجھے ووٹ نہیں بھی ملا ان علاقوں میں بلاتفریق ترقیاتی کام جاری ہیں. انک مزید کہنا تھا کہ اپنے مقصد کی تکمیل تک لوگوں کی فلاح کے لئے کام جاری رہے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں