64

جھنگ(محمد جاوید اعوان)رکن صوبائی اسمبلی مولانا معاویہ اعظم اور ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور ٹماٹر، پیا ز، آلو،آٹا، دالیں، گھی اور دیگر روزمر ہ استعمال کی اشیاءکی قیمتوں کا جائزہ لینے کے حوالہ سے میٹنگ کی

جھنگ(محمد جاوید اعوان)رکن صوبائی اسمبلی مولانا معاویہ اعظم اور ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور ٹماٹر، پیا ز، آلو،آٹا، دالیں، گھی اور دیگر روزمر ہ استعمال کی اشیاءکی قیمتوں کا جائزہ لینے کے حوالہ سے میٹنگ کی ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر و دیگر کمیٹی ممبران بھی شریک تھے۔ایم پی اے مولانا معاویہ اعظم نے کہا کہ صارفین کو مقررہ ریٹس پر اشیائے کی فروخت کو یقینی بنانے کےلئے تاجران سے میٹنگ جاری رکھی جائیں گئی۔ اشیاءکی زائد ریٹس پر فروخت کے حوالہ سے موصولہ شکایات کے ازالہ کےلئے بھی عملی اور موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ شہریوں کی سہولیات کے پیش نظر پرائس بارے شکایات کےلئے فلیکیسز بازاروں اور مارکیٹوں میں آویزاں کئے جا رہے ہیںجن پر شکایات نمبر بھی درج ہوگا۔شہری ا شیاءکے اشیاءکی زائد ریٹس پر فروخت کے حوالہ سے شکایا ت درج کروا سکیں گے۔ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی پرائس چیکنگ پر فارمنس بارے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ وہ صارفین کو مقررہ ریٹس پر اشیائے کی فروخت کو یقینی بنانے کےلئے ذمہ داری کے ساتھ ہمہ وقت متحرک رہیں۔پنجاب حکومت صوبہ بھر میں اشیاءضروریہ کے روزانہ کی بنیاد پر مقررہ ریٹس کو فوکس کر رہی ہے۔ اشیاءکی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے حوالہ سے روزانہ کی بنیاد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی اور سروسز کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ سبزی ، پھل ، آٹے کی دستیابی و دیگر اشیائے مارکیٹ کمیٹی کے روزمرہ بنیاد پر جاری کردہ ریٹ کے مطابق فروخت کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ناجائز منافع خوری کرنے والوں کو کارروئیاں جاری رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں پٹرول پمپس پر پیمانے اور ریٹ کو چیک کرنے کےلئے سپیشل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں