93

تحصیل اٹھارہ ہزاری اور اسکے گردونواح میں اتائی ڈاکٹروں کا راج بغیر لائسنس میڈیکل سٹور دھڑلے سے کھلے ھوئے ہیں۔

جھنگ (محمد جاوید اعوان) تحصیل اٹھارہ ہزاری اور اسکے گردونواح میں اتائی ڈاکٹروں کا راج بغیر لائسنس میڈیکل سٹور دھڑلے سے کھلے ھوئے ہیں۔۔۔۔۔ ذرائع کے مطابق تحصیل اٹھارہ ہزاری اور اسکے گردونواح میں اتائی ڈاکٹروں نے ڈیرے ڈالے ھوئے ہیں اور سرعام موت بانٹ رھے ہیں اور سونے پر سہاگہ کہ بغیر لائسنس کے میڈکل سٹور بھی دھڑلے سے دو نمبر ادویات فروخت کر رھے ہیں میڈیکل اسٹورز پر کم تعلیم یافتہ افراد کو ملازم رکھا ھوا جو کہ ڈاکٹر کی لکھی ھوئی پرچی پر ادویات پڑھ بھی نہیں سکتے ہیں پرچی پر کچھ لکھا ھوتا ھے اور مریض کو کچھ اور دے دیا جاتا ھے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ تحصیل اٹھارہ ہزاری اور ڈرگ انسپکٹر چین کی بانسری بجا رھے ہیں اور ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر افسران بالا کو سب اچھا کی رپورٹس دے رھے ہیں جب موقف کے لیے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ تحصیل اٹھارہ ہزاری اور ڈرگ انسپکٹر اٹھارہ ہزاری کے نمبرز پر کال کی گئی تو انکے نمبر بند تھے عوام اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سیکریٹری ہیلتھ پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈپٹی کمشنر جھنگ اور اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری سے اصلاح احوال کی اپیل کی ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں