81

جھنگ(محمد جاوید اعوان(*نئے ڈویژن و اضلاع،تحصیل کا قیام خوش آئند ہے، عوام کو سہولیات دہلیز پر ملیں گی، چوہدری مشاہد حسین

جھنگ(محمد جاوید اعوان(*نئے ڈویژن و اضلاع،تحصیل کا قیام خوش آئند ہے، عوام کو سہولیات دہلیز پر ملیں گی، چوہدری مشاہد حسین
 
ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پی وائی او فیصل آباد ڈویژن چوہدری مشاہد حسین نے کہا ہے کہ موجود صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اس طرح کے مثبت اقدامات عوام دوستی کا ثبوت ہے۔ضلع جھنگ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بلیک ٹاپ روڈز، پینے کے صاف پانی، ٹف ٹائل، بجلی و ہسپتالوں میں بہتری سمیت دیگر اسکیمات پر کام تیزی سے جاری ہے، اتحادی جماعتوں نےجو عوام سے وعدے کئے تھے ان کو عملی جامعہ پہنا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت عوام کی تقدیر بدل دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،
موجودہ حکومت وزیراعلیٰ حمزہ شہبازو سینئر صوبائی صدر پنجاب سید حسن مرتضی کےوژن کے مطابق عملی اقدامات اٹھانے پر یقین رکھتی ہے۔حکومت کی کارکردگی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ڈویژن و تحصیل اضلاع کا قیام خوش آئند اقدام ہے ان اضلاع کے عوام کے لیے حکومت پنجاب کے انقلابی اقدام سے ان کو دہلیز پر سہولیات ملیں گی۔جس سے ان علاقوں کے رہنے والوں کے معیار زندگی میں نمایاں تبدیلی رونما ہوگی۔*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں