51

اٹھارہ ہزاری اور گردونواح میں ھوٹلوں پر مضر صحت کھانے اور صفائی کا ناقص انتظام، ملاوٹ مافیا کا راج

اٹھارہ ہزاری اور گردونواح میں ھوٹلوں پر مضر صحت کھانے اور صفائی کا ناقص انتظام، ملاوٹ مافیا کا راج

جھنگ (محمد جاوید اعوان) اٹھارہ ہزاری اور گردونواح میں قائم ھوٹلوں پر مضر صحت کھانے اور صفائی کا ناقص انتظام، ملاوٹ مافیا کا راج ، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری خاموش تماشائی ، شہریوں کا ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر جھنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح کی سڑکوں پر قائم ھوٹلوں پر دھڑلے سے مضر صحت کھانے فروخت کئے جا رہے ہیں ، جن کے استعمال سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ،ناقص و غیر معیاری گوشت کے استعمال سے شہری طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، جبکہ شہر میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی نقل کرتے ہوئے جعل سازوں نے ملٹی نیشنل کمپنیوں سے ملتے جلتے ناموں کے مشروبات اور دودھ کے ڈبے تیار کرکے فروخت کرنے شروع کر رکھے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ علی الصبح مضافاتی علاقوں سے آنے والے گوالے ناقص و غیر معیاری کیمیکل سے تیار کردہ دودھ گھروں و دکانوں پر دیدہ دلیری کے ساتھ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور اسسٹنٹ کمشنر کے ذمہ داران کے بیدار ہونے سے قبل فروخت کرکے اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔شہر کی سڑکوں کے دونوں اطراف پکوڑے سموسے اور فاسٹ فوڈ فروخت کرنے والے دکانداروں نے حفظان صحت کے اصولوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے سڑکوں پر سے اڑنے والی گردوغبار اور دیگر حشرات جو کہ اشیا خوردونوش پر بھنبھناتے نظر آتے ہیں کی فروخت شروع کر رکھی ہے۔شہریوں نے ڈی جی پنجاب اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل اٹھارہ ہزاری میں فرض شناس ایماندار فوڈ اتھارٹی کے عملے کو تعینات کیاجائے تاکہ شہری حفظان صحت کے اصولوں کے ساتھ ساتھ معیاری اشیا و دودھ کا استعمال کر سکیں تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں