72

جھنگ(محمد جاوید اعوان)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے متحرک ھے

جھنگ(محمد جاوید اعوان)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے متحرک ھے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے اچانک دورہ کے دوران کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے تمام وارڈز کا دورہ کیا اور ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری اور ادویات کے سٹاک کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں سے سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں اعلیٰ نظم ونسق برقرار رکھنے اور شہریوں کو صحت کی جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں اور مراکز صحت میں بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے میڈیکل وارڈزمیں صفائی ستھرائی چیک کرتے ہوئے صاف ستھرا ماحول ہمہ وقت قائم رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہسپتال میں طبی انتظامات اور عمدہ نظم ونسق برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ادویات کی دستیابی،طبی مشینری کی ورکنگ حالت کا بھی جائزہ لیا اورواضح کیا کہ سرکاری ہسپتالوں ومراکز صحت کی اچانک انسپکشن کا عمل جاری رہے گا۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے زیر تعمیر غلام نبی بلاک میں جاری کام کا جائزہ بھی لیا اور موقع پر احکامات جاری کیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں