38

پولیس تھانہ کوتوالی جھنگ نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا،300 سے زائد بوتلیں شراب و بئیر برآمد* *منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ملزم ربنواز عرف پپو کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاگیا *منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائیگا۔عثمان منیر سیفی ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ*

*پولیس تھانہ کوتوالی جھنگ نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا،300 سے زائد بوتلیں شراب و بئیر برآمد*
*منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ملزم ربنواز عرف پپو کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاگیا *منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائیگا۔عثمان منیر سیفی ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ*
جھنگ(محمد جاوید اعوان)پولیس تھانہ کوتوالی جھنگ نے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم ربنواز عرف پپو کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 300 سے زائد ولائتی شراب کی بوتلیں اور ٹین پیک کین بئیر برآمد کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کوتوالی نے مخبرکی اطلاع پر فاروق اعظم روڈ لنک سرگودھا روڈ پر ناکہ بندی کرتے ہوئے چنگ چی رکشہ کو روکا، جسے منشیات فروش ملزم ربنواز عرف پپو خودچلا رہاتھا۔ رکشہ کی تلاشی کرنے پر 3 بورے جن میں سے 244 بوتل شراب ولائتی،جبکہ 3 عدد بیگ جن میں سے 90 عددٹین پیک کین بئیر برآمد کر لئے گئے۔ پولیس تھانہ کوتوالی نے محلہ حسین آباد جھنگ کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم ربنواز عرف پیو کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ شراب اور بئیر منور عباس نامی شخص سکنہ اسٹیشن چوک کی ہے جو کہ برائے فروخت لے کر جا رہا تھا، مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ عثمان منیر سیفی کا کہنا تھا کہ منشیات فروش ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ملزم ربنواز عرف پیو بدنام زمانہ منشیات فروش ہے جس پر مختلف تھانوں میں منشیات فروشی کے مقدمات درج ہیں۔ ملزم ربنواز شہر میں منشیات کی سپلائی کرتا تھاجسے گرفتار کر کے شراب کی بھاری مقدار قبضہ میں لی گئی ہے۔ جھنگ پولیس منشیات فروش ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کئے ہوئے ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں کی جارہی ہیں اور ڈرگز فری سوسائٹی کے قیام کیلئے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ نے منشیات فروش ملزمان کے خلاف کاروائی میں شامل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے نقدانعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں