23

ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ عثمان منیر سیفی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کرائم میٹنگ*میرٹ پر انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں۔ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ*

*ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ عثمان منیر سیفی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کرائم میٹنگ*میرٹ پر انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں۔ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ*
جھنگ (محمد جاوید اعوان)ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ عثمان منیر سیفی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم، DSP/SDPOs وSHOs سٹی و صدر سرکلزشریک ہوئے جبکہ اٹھارہ ہزاری،شورکوٹ و احمد پور سیال سرکل کے پولیس افسران بذریعہ ویڈیو لنک کانفرنس شریک ہوئے۔دوران میٹنگ سرکل اور تھانہ کی سطح پرکرائم چارٹ اور امن و امان کی صورتحال کا تقابلی جائزہ لیا گیا ۔ شرکاء میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ کا کہنا تھا کہ امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کی ذیادہ سے ذیادہ گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں۔سنگین،زیر تفتیش مقدمات کی تفتیش جلدمکمل کر کے متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔ سٹریٹ کرائم، وہیکل چوری،مویشی چوری،نقب زنی کی روک تھام کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔نیشنل ایکشن پلان کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، ناجائز اسلحہ،ہوائی فائرنگ اور منشیات کے خلاف موثر کاروائی کی جائے۔اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے۔ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ متاثرین کی بروقت دادرسی کیلئے مقدمہ کے فوری اندراج کر تے ہوئے میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ جرائم کے سراغ کیلئے جدید طریقہ تفتیش سے استفادہ کریں۔جملہSHOs تھانہ جات میں ماحول کو عوام دوست بنائیں ،شہریوں کے ساتھ مہذب اور شائستہ رویہ اپنائیں تاکہ ان میں احساس تحفظ پیدا ھو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں