20

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے حوالہ سے بازاروں اور مارکیٹوں کا دورہ کیا

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے حوالہ سے بازاروں اور مارکیٹوں کا دورہ کیا ۔ انہوںنے آٹے ، گھی اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا اور دوکانداروں کو سرکاری ریٹ لسٹ واضح اور نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تاجروںکے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے۔ اس موقع پر تاجروں نے بارشی پانی کی نکاسی سمیت صفائی ستھرائی امورمیں بہتری لانے بارے تبادلہ خیال کیا جس پر ڈپٹی کمشنراحمد کمال مان نے یقین دہانی کراتے ہوئے بلدیہ افسران کو ہدایات جاری کیں ۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر احمد کمال نے یوسف شاہ روڈ سمیت ریل بازار اور دیگر ملحقہ علاقوں میں بارشی پانی کی نکاسی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر سی او ایم سی عثمان گوندل اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے معائنہ کے دوران سی او ایم سی کوہدایات جاری کیں کہ وہ شہریوں کی مشکلات پیش نظر شہر کی سٹرکوں ، چوکوں اور بازاروں سے فوری پانی کی نکاسی کے حوالہ سے جاری آپریشن میں تیز رفتاری کا مظاہرہ کریں ۔بلدیہ ٹیموں کو ہمہ وقت مصروف عمل رکھا جائے اور انکی حاضری کو ہر ممکن حد تک یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی اولین ترجیحات ہیں، شہر کے ماحول میں جلد ہی بہتری نظر آئیگی۔انہوں نے ایم سی کے افسران کو سیوریج کی بہتری کےلئے بھی ضروری ہدایات جاری کیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں