28

بلڈنگ سب ڈویژن تحصیل احمد پور سیال کا اکلوتا سب انجینئر عون شاہ کرپشن کنگ نکلا مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

بلڈنگ سب ڈویژن تحصیل احمد پور سیال کا اکلوتا سب انجینئر عون شاہ کرپشن کنگ نکلا مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
جھنگ(محمد جاوید اعوان) کچھ عرصہ پہلے ضلع جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال میں بلڈنگ سب ڈویژن کا قیام عمل میں لایا گیا مگر بدقسمتی سے اس سب ڈویژن میں نہ تو ایس ڈی او کی تقرری کی گئی اور نہ ھی ایس ڈی سی کی عرصہ دراز سے یہ دونوں سیٹیں خالی پڑی ہیں ایس ڈی سی کا اضافی چارج تو جھنگ کے ایس ڈی سی کو دے دیا گیا نہ جانے کیوں حالانکہ شور کوٹ سب ڈویژن احمد پور سیال سے قریب ھے اور ایس ڈی او کا چارج معطل اور رپورٹ ٹو سیکریٹری ھونے والے ایکس ای این نانک لطیف نے اپنے پاس ھی رکھا اور دو جمع دو کی پالیسی پر عمل ھوتا رھا اور مزید برآں اس سب ڈویژن میں تین سیٹوں پر ایک ھی سب انجینئر عون شاہ کام کرتا ھے جسے ایکس ای این بلڈنگ نے واضح احکامات جاری کیے ھوئے تھے کہ ٹھیکیدار کا جتنا مرضی بل بنا کر لے انا مگر کمیشن کے پیسے بل کے ساتھ ایڈوانس ھونے چاہیے جس پر عمل کرتے ھوئے موصوف سب انجینئر نے ماہ جون میں ٹھیکیداروں کو موجیں کروا دیں اور خود بھی موجیں کیں اور بیتی گنگا سے خوب ھاتھ ھی نہیں دھوئے بلکہ خوب نہائے بھی
عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف وزیر تعمیرات و مواصلات سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو کمشنر فیصل آباد ڈویژن اور احمد کمال مان ڈپٹی کمشنر جھنگ سے اپیل کی ھے کہ بلڈنگ سب ڈویژن احمد پور سیال میں تمام تعمیراتی کام کی اور خاص کر ماہ جون 2022 میں ٹھیکیداروں کو کی گئی پیمنٹس کی اعلیٰ سطحی انکوائری کروائی جائے اور ناقص میٹریل اور ایڈوانس پیمنٹس کی مد میں کی گئی غیر قانونی کارروائی پر قانونی ایکشن لیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں