50

عبدالحکیم (عبدالروف عاقب) ڈپٹی کمشنر خانیوال کا دورہ دریائے راوی و نکاسو سپل ویز، ضلعی انتظامیہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح چوکس ھے۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں،

عبدالحکیم (عبدالروف عاقب) ڈپٹی کمشنر خانیوال کا دورہ دریائے راوی و نکاسو سپل ویز، ضلعی انتظامیہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح چوکس ھے۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں، تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر خانیوال شاہد فرید نے ہیڈ ورکس سدھنائی ،فلڈ بند، سپر بند، نکاسو اور کنڈ سرگانہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے دریائے راوی و چناب میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا- اس موقع پر محکمہ انہار کے حکام نے دریائی پانی کی صورتحال اور فلڈ کے دوران ہنگامی تیاریوں بارے بریفنگ دی- ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ممکنہ سیلاب کے خطرہ سے نمٹنے کے لئے پوری طرح چوکس ھے- بندوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے- انہوں نےکہا کہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کی بھی پلاننگ کرلی گئی ہے- قبل ازاں شہر کے قبرستانوں کی حالت بہتر کرنے کے لئے انہیں قبرستانوں کے دورے کروائے گئے۔ انہوں نے نظام آباد قبرستان کی بہتری کے لئے میونسپل کمیٹی خانیوال سے پلان مانگ لیا- ایڈمنسٹریٹر عمر افتخار شیرازی اور چیف افسر محمد حسین بنگش کے کے ہمراہ قبرستان معائنہ کے دوران ان کا کہنا تھاکہ نظام آباد قبرستان سے فی الفور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور چار دیواری،واکنگ ٹریکس کی بہتری اور گیٹ کا تخمینہ لاگت تیار کیا جائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں