28

منڈی مدرسہ(عبدالقادر فاروقی) پنجاب کی عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ سچ اور حق کے ساتھ ہیں اور عمران خان سچا اور بہادر لیڈر ھے پنجاب کے عوام نے امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ کر کے ثابت کیا ہے کہ وہ اپنی ووٹ کے ذریعے ملک کو لوٹنے والوں کو دیوار سے لگا دیں گے

منڈی مدرسہ(عبدالقادر فاروقی) پنجاب کی عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ سچ اور حق کے ساتھ ہیں اور عمران خان سچا اور بہادر لیڈر ھے پنجاب کے عوام نے امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ کر کے ثابت کیا ہے کہ وہ اپنی ووٹ کے ذریعے ملک کو لوٹنے والوں کو دیوار سے لگا دیں گے ان خیالات کا اظہار سابق انفارمیشن سیکرٹری جنوبی پنجاب سہیل خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ ریاست کی پوری مشینری اور تمام جماعتوں نے تحریک انصاف کو پورے زور سے شکست دینے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا مگر میں پنجاب کے عوام کو سلیوٹ پیش کرتا ھوں جنہوں نے پوری ریاست کی مشینری اور باقی تمام جماعتوں کو رد کر کے ایک سچے لیڈر عمران خان کا ساتھ دیا اور پنجاب سے ن لیگ والوں کو عبرت ناک شکست سے دو چار کر دیا پنجاب کے عوام نے یہ بات ثابت کر دی ھے کہ وہ پاکستان میں صرف ایک ہی لیڈر کو اپنا سچا لیڈر سمجھتے ہیں اور وہ ھے عمران خان جس پر پورے ملک کے عوام خاص طور یوتھ نے بہت سی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں