55

ڈیرہ غازی خان ای۔خدمت مرکز کے دفتر کے باہر شہریوں کا رش۔مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

ڈیرہ غازی خان ای۔خدمت مرکز کے دفتر کے باہر شہریوں کا رش۔مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

ڈیرہ غازی خان (عرفان علی) حکومت پنجاب کی جانب سے شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے پنجاب کے ہر ضلع میں ای۔خدمت مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ جو گزشتہ کئی سالوں سے شہریوں کو ڈومیسائل، نکاح، اموات اور پیدائش کے سرٹیفکیٹ کے اجراء اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ای۔خدمت مرکز ڈیرہ غازی خان کے دفتر کے باہر شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا خدمت سینٹر میں تمام سہولیات ہونے کے باوجود پورے دن میں صرف 50 ٹوکن جاری کئے جاتے ہیں جو کہ ناکافی ہیں جبکہ یہاں سیکڑوں کی تعداد میں لوگ دور دراز علاقوں سے اپنے کام کی غرض سے آتے ہیں۔ اور کم ٹوکن جاری ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگ سارا دن انتظار کرنے کے بعد خالی واپس لوٹ جاتے ہیں۔ اس موقع پر شہریوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہہ شہریوں کی مزید بہتری اور سہولت کے لئے ٹوکن کی تعداد کو بڑھایا جائے تاکہ دور دراز علاقوں سے آئے لوگوں کو واپس خالی نہ لوٹنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں