65

ہیمبرگ( جرمنی) میں دریچہ ادب پاکستان کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

ہیمبرگ( جرمنی) میں دریچہ ادب پاکستان کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
جھنگ (شیخ عرفان حیدر )
جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سےمنسلک اہم شخصیات نے شرکت کی اس تقریب میں ہیمبرگ کی مشہور و معروف سماجی شخصیت مذہبی سکالر عارفہ شاعرہ و کالم نگار میڈیم طاہرہ رباب نے خصوصی شرکت کی
انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایک پاکستانی گروپ تشکیل دیا جائے گا جس میں ہم مختلف پروگرام مرتب کریں گے اور پاکستانی کمیونٹی اپنے کلچر سے منسلک رہ سکے گی جو مختلف جشن وپروگرام اور ادبی محافل کا انعقاد بھی کر سکےگی انہوں نے عوام کی فرمائش پر اپنی دلنشین شاعری سے بھی مہمانوں کو محظوظ کیا اور ان سے خوب داد وصول کی
اس عید ملن پارٹی کے خوبصورت انتظام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں خصوصی محنت کرنے والے فرید احمد رانا جاوید شارق نثار شیخ کی انتھک محنت شامل تھی اور محترمہ سعدیہ نے بھی بھرپور تعاون سے اس پروگرام کو کامیاب بنایا کاروباری شخصیت جہانگیر نے محترمہ طاہرہ رباب اور منتظمین کے ساتھ مل کر عید کا کیک کاٹا
اس شاندار تقریب کے انعقاد پر دریچہ ادب پاکستان کے بانی قمر ہمدانی نے محترمہ طاہرہ رباب کو مبارک باد پیش کی اور فروغ ادب کے لئے ان کے
ایسے اقدامات کو سراہا
منجانب سید احمد رضا شاہ
دریچہ ادب پاکستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں