47

ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا ڈپٹی کمشنر جھنگ کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے شورکوٹ کا دورہ*ممبران امن کمیٹی،لائسنس داران، آرگنائزرز،انجمن تاجران شورکوٹ و احمد پور سیال سرکل سے میٹنگ کا انعقاد*محرم الحرام میں تمام مسالک اور مکاتب فکر کے لوگ امن و امان کے قیام کے لئے بھر پور کردار ادا کریں۔ڈی پی او جھنگ*

جھنگ ( محمد جاوید اعوان) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ڈپٹی کمشنر جھنگ احمد کمال مان کے
ہمراہ محرم الحرام میں ہم آہنگی،رواداری اور امن و امان کی صورت حال برقراررکھنے کیلئے شورکوٹ کادورہ کیا۔ڈی پی او جھنگ نے ممبران امن کمیٹی،لائسنس داران،انجمن تاجران،آرگنائزرز شورکوٹ و احمد پور سیال سرکل سے میٹنگ کا انعقاد کیااور انہیں محرم الحرام میں حکومتی گائیڈ لائنز بارے آگاہ کیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ،DSP/SDPOs، SHOs شورکوٹ و احمد پورسیال سرکل اورمیڈیا نمائندگان شریک ہوئے۔ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردارا غیاث گل خان کا کہنا تھاکہ ضلع کا امن ہم سب کے لیے نہایت ضروری ہے۔امن و امان برقرار رکھنے کیلئے آپ سب کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔محرم الحرام میں جھنگ پولیس کی طرف سے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔ ضلعی اور تحصیل سطح پر کنٹرول روم قائم کئے جائیں گے۔جلوس اور مجالس کے دوران کسی مسلک کے خلاف نعرے بازی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔ محرم الحرام کے دوران قانون اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کوہر صورت ممکن اور یقینی بنایاجائے گا۔سکیورٹی کے حوالے سے واک تھروگیٹس اور دیگرجدید سکیورٹی آلات سے مددلی جائے گی، اس ضمن میں جلوسوں کے تمام روٹس اور راستوں کی الیکڑانک مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔کسی بھی عنصر کو امن عامہ خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ لائسنس داران اور منتظمین وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں اورپر امن رہ کو اسلام اور پاکستان مخالف قوتوں کو قومی یکجہتی کا پیغام دیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں