۔اہل علاقہ کی طرف سے متعدد بار اطلاع کرنے کے باوجود ایکسیئن ہائی وے کی پراسرار خاموشی کے باعث کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں ۔ سب انجینئر انچارج کاکہناتھاکہ مقامی نومنتخب نمائندگان اور ڈپٹی کمشنر ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس۔ اور اسسٹنٹ کمشنر کے گھروں میں بیلدارکام کرتے ہیں اور ھم مجبور ہیں کچھ نہیں کرسکتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے 75٪ بیلدار سڑکوں پر کام کرنے کی بجائے افسران اور سیاسی ڈیروں پر نوکری دیتے ہیں جبکہ 25٪ بیلدارپورے ضلع کی سڑکوں پر کام کرتے ہیں۔ہماری گینگز زیادہ تر فیصل آباد روڈ۔چنیوٹ روڈ۔بھکرروڈپرکام کرتے ہیں ۔ یہ واضح رہے کہ پکی سڑکوں پر جنگلی کیکر/ مسکٹ۔سمیت گندی کڑی بوٹیاں ضلعی انتظامیہ کامنہ چڑا رہے ہیں۔ہائی وے کے افسران کی نااہلی کے باعث پکی سڑکوں پر گہرے گڑھے پر کرنے کے لیے میونسپل کارپوریشن کی گاڑیوں پر پورے شہر کی گندگی اورکچراان گہرے کھڈوں میں پھینک کر راہگیروں کے لئے وبال جان بن چکے ہیں۔عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے چیف سیکرٹری پنجاب۔ڈپٹی کمشنر جھنگ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ھے

