45

چوہدری پرویز الٰہی کے وزیرِ اعلیٰ بننے پر پبلک سیکریٹریٹ سیشن چوک جھنگ میں جشن سابق ایم پی اے الحاج محمد یعقوب شیخ کی جانب سے تقریب کا اہتمام ، مٹھائیاں تقسیم ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

چوہدری پرویز الٰہی کے وزیرِ اعلیٰ بننے پر پبلک سیکریٹریٹ سیشن چوک جھنگ میں جشن۔سابق ایم پی اے الحاج محمد یعقوب شیخ کی جانب سے تقریب کا اہتمام ، مٹھائیاں تقسیم ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے
جھنگ ( بیورو رپورٹ) چوہدری پرویز الٰہی کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب بننے کی خوشی میں شہنشاہ تعمیرات سابق ایم پی اے الحاج محمد یعقوب شیخ کی جانب سے پبلک سیکریٹریٹ سیشن چوک ( جی ٹی ایس ) میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سینئر نائب صدر ق لیگ ریاض حسین عشرت ، میاں عبدالحنان یعقوب شیخ، سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد سلطان ، شیخ حافظ محمد عثمان، ملک نوید نواز ، چوہدری حق نواز کونسلر ، اعظم جنجوعہ کونسلر ، ملک عابد کونسلر ، مرزا نصیر الحسن سیکرٹری شیعہ علماء کونسل ، چوہدری افتخار احمد لندن والے ، عطاء اللہ بلوچ، مہر اجمل نول، مہر نواز مگھیانہ ، مہر احمد علی ، ملک اختر چوہدری اشفاق چدھڑ ، ابوذر شاہ اور عمران حیدر سمیت پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ورکرز ، سپورٹرز سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مٹھائیاں بانٹی گئیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے ۔ اس موقع شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے الحاج محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب بننے سے پنجاب اور بالخصوص جھنگ ترقی کے نئے دور میں داخل ھو گیا ھے ۔پنجاب کی عوام نے جس طرح خوشی کا اظہار کیا ھے اس سے ثابت ھوتا ھے کہ پنجابیوں کو ایسی قیادت ملی ہے جس کا وہ انتظار کر رہے تھے ۔عمران خان کی مدبرانہ ، دلیرانہ سیاست سے پاکستانی سیاست میں جو تبدیلی آئی ہے اس سے ہر پاکستانی خوش اور مطمئن ہے ۔ ہمارے گروپ نے سابقہ ادوار میں بھی جھنگ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جن میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں غلام نبی بلاک کا آغاز ، سٹیلائٹ ٹاون اور جھنگ سٹی میں خواتین کالجز کے قیام اور جھنگ یونیورسٹی کیلئے اربوں روپے کے فنڈز کا اجراء سمیت شہر بھر کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور عوامی فلاحی منصوبے شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے عنقریب جھنگ انے کا وعدہ کیا ہے جس سے جھنگ ڈویژن سمیت دیگر رکے ہوئے ترقیاتی کاموں کو شروع کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں