16

جھنگ(محمد جاوید اعوان)بجلی کے بلوں پر سپر ٹیکس لگانے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)بجلی کے بلوں پر سپر ٹیکس لگانے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
عوام پہلے ہی بھاری بلوں کی ادائیگی نہیں کر سکتی اوپر سے موجودہ حکومت نے ہر بل میں کئی گنا ٹیکس لگا کر عوام کو خون کے آنسو رلا دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بانی فلاحی گروپ فار اسپیشل پرسنز جھنگ محمد جاوید اعوان انجمن تاجران کے ضلعی صدر حاجی دلدار ، تحصیل صدر حاجی ہاشم ، نائب صدر جسپال سنگھ ، شیخ خرم ، ملک ہیرا صدر جھنگ چیمبر آف کامرس ندیم خان ککے زئی ، ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر مہر نوید سدھانہ ، ہیومن رائٹس کمیٹی آصف منور ، کنزیومر کمیٹی کے چوہدری وحید ، سماجی رہنماء کلجیت سنگھ ، کسان فورم کے سید متقی شاہ ، ینگ وکلاء فورم کے سید عاشقن شاہ ایڈوکیٹ ، اسامہ چوہدری ایڈووکیٹ ، بلڈرز فورم کے چوہدری عارف عبداللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ ان تمام رہنماؤں نے بجلی کے تمام بلوں میں سپر ٹیکس کے نام پر عوام کی جیب کاٹنے کے پروگرام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے تنگ ہے ، ہر چیز عوام کی دسترس سے دور ہوتی جا رہی ہے ۔ حکومت اپنی سیاسی جنگ میں عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی بجائے الٹا مذید ٹیکس گا کر عوام کو خود کشی پر مجبور کر رہی ہے ۔ان رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ اگر فوری طور پر بجلی بلوں میں لگایا گیا سپر ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو عوام سڑکوں پر نکل آئے گی اور واپڈا دفتروں کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں