95

ڈیرہ غازی خان (عرفان علی) دیرینہ دشمنی کی بنا پر دو گرپوں میں تصادم تین افراد جانبحق۔مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

ڈیرہ غازی خان (عرفان علی) دیرینہ دشمنی کی بنا پر دو گرپوں میں تصادم تین افراد جانبحق۔مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

ڈیرہ غازی خان کے علاقے بستی گجوجی میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر دو گروپوں میں تصادم جس کے نتیجے میں تین افراد جانبحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ گزشتہ روز گجوجی پُل پر پیش آیا جب موٹر سائیکل پر سوار تین افراد جن کا تعلق وڈانی گروپ سے ہے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ فائرنگ کرنے والے افراد موقع سے فرار ہو گئے پولیس کا ملزمان کی گرفتاری کے لئے جگہ جگہ چھاپے جبکہ مقتولین کے ورثا نے لاشوں کو شہر کی مرکزی شاہراہ پل ڈاٹ پر رکھ کر روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا اور ملزمان کو جلد سے جلد پکڑ کر قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلی پنجاب دوست محمد کھوسہ نے مقتولین کے ورثا کو پیش آنے والے سانحہ پر مکمل انصاف کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد 8 گھنٹے سے بلاک شاہراہ پل ڈاٹ ٹریفک کھول دی گئی جبکہ لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں