40

نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ محمد راشدہدایت نے عہدے کا چارج سنبھال لیا*یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی،پولیس افسران سے میٹنگ کا انعقاد*پولیس افسران کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں،محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔ڈی پی او جھنگ

*نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ محمد راشدہدایت نے عہدے کا چارج سنبھال لیا*یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی،پولیس افسران سے میٹنگ کا انعقاد*پولیس افسران کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں،محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔ڈی پی او جھنگ*

جھنگ( محمد جاوید اعوان) نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ محمد راشدہدایت نے عہدے کا چارج سنبھال لیااور فرائض کی انجام دہی شروع کر دی،انہیں حسب الحکم جناب انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہو ر بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ تعینات کیا گیا ہے۔ڈی پی او آفس جھنگ پہنچنے پر جھنگ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ڈی پی او جھنگ نے یادگار شہداء پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء پولیس کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں تعارفی میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا،میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ عثمان منیر سیفی،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن،ڈی ایس پی لیگل،جملہ DSP/SDPOs، جملہSHOs اور انچارج برانچز شریک ہوئے۔ڈی پی او جھنگ نے ضلع میں کرائم کی صورتحال اور محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ لی اور محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ ڈی پی او جھنگ محمدراشدہدایت کا کہنا تھا کہ محنت، ایمانداری اور میرٹ پر یقین رکھتا ہوں۔پولیس افسران اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور احسن طریقے سے سر انجام دیں۔ تھانہ جات میں ماحول کو عوام دوست بنائیں،شہریوں کے ساتھ مہذب اور شائستہ رویہ اپنائیں۔ ضلع میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور جرائم کے خاتمہ کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں۔ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب نے مل کر ضلع جھنگ کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔امن و امان کا قیام،لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اورانصاف کی بروقت فراہمی اولین ترجیح ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں