30

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان کی ہدایت پرضلع کونسل کے جناح ہال میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت شہریوں کی طرف سے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات بارے درخواستوں کی سماعت کی گئی

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان کی ہدایت پرضلع کونسل کے جناح ہال میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت شہریوں کی طرف سے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات بارے درخواستوں کی سماعت کی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شعیان علی جاوا نے ریونیو سروسز کی فراہمی میں بہتری، عوامی شکایات کا فوری ازالہ اورسائلین کو درکارسروسز کے حوالہ سے موقع پر احکامات جاری کئے۔ ریونیو عوامی خدمت سروسزمیں شہریوں کی طرف سے درستگی ریکارڈ،فرد کے اجرائ،انتقالات کے اندراج،رجسٹری، انکم سرٹیفیکیٹ، ڈومیسائل کے اجراءسمیت محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات بارے درخواستیں پیش کی گئیںتھیں جن پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے موقع پرسائلین کو براہ راست ریلیف فراہم کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اے ڈی سی ریونیونے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرنا ہی ہماری بنیادی ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے ، ماہانہ ریونیو عوامی خدمت سروسز کا مقصد محکمہ مال سے متعلق سائلین کو ایک پلیٹ فارم پر سہولیات فراہم کرنا ہے۔اس حوالہ سے تحصیل سطح پر بھی ماہانہ ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد یقینی بنایا گیاہے جہاں پر اسسٹنٹ کمشنرز عوام کو ان کی دیلیز پر سہولیات فراہم کرر ہے ہیں۔ سائلین سے براہ راست مسائل سن کر ون ونڈوآپریشن کے تحت عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں