28

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ضلعی امن کمیٹی کا خصوصی اجلاس ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشدہدایت کی زیر صدارت منعقد ہوا

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ضلعی امن کمیٹی کا خصوصی اجلاس ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشدہدایت کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ضلعی افسران سمیت اراکین ضلعی امن کمیٹی،انجمن تاجران اور دیگر متعلقین بھی شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر سے امن کمیٹی کے ارکان کا خیر مقدم کرتے ھوئے کہا کہ اجلاس کا مقصد ضلع بھر میں عشرہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی اوراتحاد واتفاق کا ماحول قائم رکھنے کےلئے ہر مکاتب فکر کا تعاون ناگزیر ہے، اس ضمن میں امن و امان کے قیام کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔اسلامی تاریخ میں امن و امان کے لحاظ سے باہمی بھائی چارہ،اخوت اور رواداری مسلمانوں کا طرہ امتیاز رہا ہے۔معاشرتی امن اورمذہبی رواداری کی فضاءبرقرار رکھنے کے لئے ان کی شاندارخدمات ہمیشہ سے قابل ستائش ہیں۔انہوںنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تمام تر ضروری انتظامات مکمل ہیں اور جلوسوں کے راستوں پر سہولیات وسروسز فراہم کررہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ علماءکرام سے گہرا رابطہ استوارہے اور امن کے قیام کے لئے ان کی تجاویز کا ہمیشہ خیر مقدم کریں گے۔تمام مکاتب فکر کے منتظمین ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں، کسی کو بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو توفوری نوٹس میں لائیں۔ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کہا کہ تمام مکتبہ فکر ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام کرتے ہوئے منافرت انگیز مواد اور شر انگیزی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔ قانونی ضابطہ کے مطابق ساونڈ سسٹم ایکٹ پر عمل کریں۔ضلعی پولیس کی طرف سے ضلع بھر تمام جلوسوں، مجالس اور محافل میں مساجد اور امام بارگاہوں کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ آخرمیں ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی،امن وسلامتی، اتحاد ویکجہتی اورخیروبرکت کی دعا کی گئی۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں