78

مردان (شوکت علی یوسفزئی) انصاف ویلفیئر وینگ تحصیل مردان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سابقہ نائب ناظم بہرام خان کلے اور پی ٹی آئی کا جنونی ورکر ذاکر مردان نے پی ٹی آئی کی ٹکٹ سے حلقہ پی کے 52 سے الیکشن لڑنے کی خواہش ظاہر کردی

مردان (شوکت علی یوسفزئی) انصاف ویلفیئر وینگ تحصیل مردان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سابقہ نائب ناظم بہرام خان کلے اور پی ٹی آئی کا جنونی ورکر ذاکر مردان نے پی ٹی آئی کی ٹکٹ سے حلقہ پی کے 52 سے الیکشن لڑنے کی خواہش ظاہر کردی
یاد رہے کہ جب سابقہ وزیر اعظم عمران خان کو عدم اعتماد کے ذریعے وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹایا گیا تو ذاکر مردان عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے مردان سے پیدل اپنے تینوں بچوں سمیت بنی گالا گئے تھے انہوں نے یہ سفر 9 دنوں میں طے کیا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ وہ جان نثاران کیمپ کا حصہ بھی رہا انہوں نے اپنے تینوں بچوں کے ساتھ 37 دن جان نثاران کیمپ میں بھی گزارے تھے اور اس کے علاوہ ذاکر مردان پنجاب کے ضمنی انتخابات میں لاہور کے حلقہ پی پی 167میں شبیر گجر اور پی پی 168 میں ظہیر عباس کے حلقے میں الیکشن کمپین میں بھی شامل ہوئے تھے اور بھر پور طریقے سے الیکشن کمپین چلایا ذاکر مردان اور ان کے بچوں نے عمران ریاض کے حق میں عیدالاضحی کے دن سپریم کورٹ کے سامنے اپنااحتجاج بھی ریکارڈ کیا تھا لاہور الیکشن کمپین کے دوران عمران ریاض نے ذاکر مردان کو بچوں سمیت گھر بلانے کی دعوت دی تھی جس کو ذاکر مردان نے قبول کی تھی ذاکر مردان نے سٹی ون نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ دس سال سے پی ٹی آئی پارٹی کے ساتھ چلا آرہا ہے اور ہر مشکل وقت میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا رہا اور انصاف ویلفیئر وینگ کے دوستوں کے تعاون سے علاقے کے غریب اور نادار لوگوں کی ہر ممکنہ مدد کی اور پی ٹی آئی نظریاتی ورکرز کا آواز ہر پلیٹ فارم پر اٹھایا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی کے 52 کے نظریاتی ورکرز کو دیوار سے لگایا گیا ہے جس سے پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکرز مایوسی کا شکار ہیں انہوں نے پارٹی قائدین سے اپیل کی ہے کہ موجودہ حلقہ پی کے 52 اور نیا حلقہ بندی میں پی کے 54 سے پارٹی ٹکٹ ان کو دی جائے پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ بند کمروں میں نہیں کرنی چاہیے بلکہ فیصلہ میرٹ پر اور پارٹی ورکرز کے مشورے سے کیا جائے جو بھی ٹکٹ کا حق دار ہو پارٹی ٹکٹ ان کو دی جائے اور اگر ایسا نہیں کیا گیا اور ٹکٹ بند کمرے میں ورکرز کی مرضی کے بغیر دیا گیا تو میں انصاف حاصل کرنے کے لیے ہر دروازے پر دستک دونگا اور پارٹی ورکرز کے زور پر اپنا حق حاصل کرونگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں