50

عبدالحکیم (عبدالروف عاقب) سدھنائی بیراج پر پانی کی سطح کم ہونے لگی، سیلاب کے خطرات ٹل گئے،غیر مصدقہ اطلاعات اور عجلت میں کیئے گئے سرکاری اعلانات نے عوام کو خوار کیئے رکھا

عبدالحکیم (عبدالروف عاقب) سدھنائی بیراج پر پانی کی سطح کم ہونے لگی، سیلاب کے خطرات ٹل گئے،غیر مصدقہ اطلاعات اور عجلت میں کیئے گئے سرکاری اعلانات نے عوام کو خوار کیئے رکھا، تفصیل کے مطابق ہیڈ ورکس سدھنائی پر پانی کی سطح میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رھی ھے امروز کی محکمہ انہار کی اطلاعت کے مطابق پانی کی آمد 21ہزار کیوسک اور اخراج 13ہزار کیوسک تھا۔دریائے راوی پر پاکستان میں موجود پہلی گیج جسڑ کے مقام پر بھی پانی کی مقدار میں مسلسل کمی نوٹ کی جارھی ھے۔اس مقام پر پانی کی آمد واخراج8ہزار8صد کیوسک نوٹ کی گئی ھے،تاہم ہیڈ ورکس بلوکی کے مقام پانی کی آمد 50ہزار کیوسک اور اخراج33ہزارکیوسک نوٹ کی گئی ھے جس کے سبب سدھنائی کے مقام پر اگلے چند روز تک پانی کی سطح جوں کی توں رھے گی۔ گزشتہ دنوں متذکرہ مقام جسڑ پر پانی کی آمد 30ہزارکیوسک تک جا پہنچی تھی۔جس کے پیش ِ نظر دریائے راوی کے سپر بند کے اندر اوراردگرد مقیم کسانوں و دیگر لوگوں کو گہری تشویش لاحق ھو گئی تھی۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سیلاب کے تمام تر خطرات اب ٹل گئے ہیں عوام الناس اطمینان رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں