یو م شہدائے پولیس کے حوالے سے منعقد تقریب میں شرکت میرے لئے اعزاز کی بات ھے۔ھم شہداء کو سلام اور خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اکٹھے ہیں۔مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شہداء ہمارے ہیرو ہیں۔
موٹر وے پولیس کے شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال ہم سب کی اوّلین ترجیح ھے۔آئی جی خالد محمود نے (No More)مہم کا آغاز کیا ھے جس کے خوش آئند نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ وزارت مواصلات کی سرپرستی اور مدد ہمیشہ موٹروے پولیس کی بہتری اور افسران کی ویلفیئر کیلئے میسر رھے گی۔ شہداء پیکج اور تنخواہوں میں اضافے کیلئے کوشش کروں گی کہ جلد منظور ہو جائیں۔پا رلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات
تقریب موٹر وے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کے اعزاز میں منعقد کی گئی ھے۔موٹروے پولیس کی خاتون آفیسر سمیت 45افسران نے دورن ڈیوٹی جام شہادت نوش کیا ھے۔شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال ہم سب کی مشترکہ اور اوّلین ترجیح ھے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ موٹروے پولیس کا یہ مقام ایمانداری، خوش اخلاقی، لگن اور شہداء کی عظیم قربانیوں کی وجہ سے ھے۔ کم وسائل کے باوجود عوام کی خدمت اور قانون کے بلاامیتاز نفاذ کو بہتر بنانے کیلئے نئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ آئی جی خالد محمود

