29

ارشاد حسین ریڈر ٹو تحصیل دار شور کوٹ کی جعلی تقرری کا معاملہ۔ اسسٹنٹ کمشنر جھنگ دلاور خان انکوائری آفیسر نے 12 اگست کو فریقین کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

ارشاد حسین ریڈر ٹو تحصیل دار شور کوٹ کی جعلی تقرری کا معاملہ۔ اسسٹنٹ کمشنر جھنگ دلاور خان انکوائری آفیسر نے 12 اگست کو فریقین کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
جھنگ(بیورو رپورٹ) ارشاد حسین ریڈر ٹو تحصیل دار شور کوٹ جو کہ اصل میں 17.A کے تحت غیر قانونی طور پر نائب قاصد بھرتی ھوا تھا اور اب ترقی کر کے جونیئر کلرک بن گیا ھے اور سیاسی سفارش اور پیسے کی چمک سے ریڈر ٹو تحصیل دار لگ گیا ھے شہری نے ڈپٹی کمشنر جھنگ کو ارشاد حسین کی جعلی تقرری کے بارے نشاندھی کی تو ڈپٹی کمشنر جھنگ نے انکوائری کے لیے اسسٹنٹ کمشنر شور کوٹ کو لکھا اسسٹنٹ کمشنر شور کوٹ کی رپورٹ کے بعد ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ اٹارنی سے قانونی رائے کے لیے لیٹر لکھ دیا ھے ڈسٹرکٹ اٹارنی کی رائے کے بعد اب ڈپٹی کمشنر جھنگ احمد کمال مان نے اس کیس کی باقاعدہ انکوائری کے احکامات صادر کر دیے ہیں اور اسسٹنٹ کمشنر جھنگ دلاور خان کو انکوائری آفیسر کر دیا ھے جنہوں نے فریقین کو 12 اگست 2022 کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ھے
عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے اپیل کی ھے کہ ایسے ناسوروں کو جلد از جلد محکمے سے فارغ کیا جائے اور غیر قانونی بھرتی ھو کر لی گئی تنخواہیں ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروائی جائیں اور بھرتی ھونے والے اور اس غیر قانونی بھرتی میں ملوث تمام اہلکاروں کو بھی سزا دی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں