37

جھنگ(محمد جاوید اعوان)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت جھنگ کے زیر اہتمام سالانہ ختم نبوت کانفرنس غلہ منڈی جھنگ زیر صدارت مولانا مصدوق حسین شاہ منعقد ھو ئی مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت جھنگ کے زیر اہتمام سالانہ ختم نبوت کانفرنس غلہ منڈی جھنگ زیر صدارت مولانا مصدوق حسین شاہ منعقد ھو ئی مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
جس سے جمعیت علماء اسلام و پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ختم نبوت ہر مسلمان کا اساسی عقیدہ ھے اس کے بغیر مسلمان ہو نے کا کو ئی تصور نہیں سابقہ عمران حکومت کے دور میں قادیانیوں کی بھر پور سرپرستی کی گئی اور قادیانی مشیر رکھے گئے جو کہ خلاف آئین اقدام تھے ہم تحفظ ناموس رسالت کے مشن کو جا ری رکھیں گے۔ کانفرنس سے ختم نبوت کے مرکزی مبلغ مولانا اسماعیل شجاع آبادی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم ختم نبوت کے تحفظ کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے اور قادیانیوں کو محمد عربی ﷺ کے دامن رحمت میں آنے کی دعوت دیتے ہیں 7ستمبر1974ء کا دن دنیا کی تاریخ میں نہایت معتبر ہے کہ جس دن منکرین ختم نبوت کو آئین میں غیر مسلم قرار دیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے جے یو آئی کے مرکزی شوریٰ کے ممبر اور پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہبازاحمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ قادیانی لوگ 1973ء کے متفقہ آئین کی پاسداری کر تے ہو ئے اپنے آپ کو غیر مسلم تسلیم کریں اور اقلیتی حقوق سے مستفید ہوں مجموعہ تعزیرات کی دفعہ ک295.cکوغیر موثرکر نے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہو نے دینگے چیف جسٹس آف پا کستان اور چاروں صوبوں و وفاق کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا جا تا ہے کہ پورے ملک میں توہین رسالت کے حوالہ سے زیر سماعت کیسز کاجلد از جلد فیصلہ کریا جا ئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پا کستان میں ختم نبوت کا عادلانہ نظام نافذ کئے بغیر ملک سے غربت بیروز گاری مہنگائی اور جرائم کا خاتمہ نہیں ہو سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے قومی سلامتی کے اداروں اور عدلیہ کے خلاف زہر افشانی انتہائی قابل مذمت فعل ہے اس قسم کے نام نہاد سیاسی عناصر کا سخت محاسبہ ضروری ہے کانفرن سے پیر حبیب اللہ۔ مولانا نور محمد ہزاروی،مولانا عبدالرحیم،مولانا محمد سلمان، سابق کونسلر میاں محمد اسحاق ، قاری محمد طارق،قاری سلمان طارق،ناصر حسن عارفی،نے بھی خطاب کیا اور سید سلمان گیلانی، حافظ حسن افضال،طاہر بلال چشتی،حافظ عبداللہ عزیزنے نعتیہ کلام کے زریعے لوگوں کے دلوں کو گرمایااور جمعت علماء اسلام کی رضاکار تنظیم انصار الاسلام نے سکیورٹی کے فرائض انجام دیئے کانفرنس میں عوام کی بھاری تعداد میں شرکت کی اور کانفرنس رات دو بجے اختتام پذیر ہو ئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں