28

عبدالحکیم (عبدالروف عاقب) 11سالہ بچے نے قرآن مجید مکمل حفظ کرلیا، تقریب پزیرائی بروز جمعرات جامع بیت المکرم عبدالحکیم میں ھوگی

عبدالحکیم (عبدالروف عاقب) 11سالہ بچے نے قرآن مجید مکمل حفظ کرلیا، تقریب پزیرائی بروز جمعرات جامع بیت المکرم عبدالحکیم میں ھوگی، تفصیل کے مطابق قاری بشیر احمد شجاع آبادی کے فرزندِ ارجمند عکاشہ بشیر نے 11سال کی عمر میں مکمل قرآن مجید حفظ کرلیا ھے اس ضمن میں ننھے حافظ کی حوصلہ افزائی و پزیرائی کیلئے جامع بیت المکرم،مدرسہ عائشہ جمال عبدالحکیم میں مورخہ 15ستمبربروز جمعرات نماز مغرب کے بعد پیغامِ قرآن و صاحبِ قرآن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ھے۔تقریب ہٰذا میں مولانا محمد یوسف پسروری خطیب اعظم لاہور،مولانا جمیل اجمل خطیب ملتان،مولانا جاوید اقبال خطیب میانوالی،استاذالقراء قاری یاسرعرفات اورمعروف نعت خواں حافظ معاذکوثرکی شرکت متوقع ھے۔تقریب کا اہتمام مولانا قاری حبیب الرحمن رہنمامرکزی جمیعت اہل حدیث و یوتھ فورس عبدالحکیم نے کیا ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں