32

جھنگ(محمد جاوید اعوان)صوبائی صدر ایپکا پنجاب ظفر علی خان کی ہدایت کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع جھنگ کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ میونسپل کمیٹی جھنگ اور ضلع جھنگ کی تمام میونسپل کمیٹیز کے ملازمین نے 15 فیصد ڈیسپیریٹی الاؤنس 2022 کے لاگو کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی وجہ سے مکمل تالا بندی اور ہڑتال کی

جھنگ(محمد جاوید اعوان)صوبائی صدر ایپکا پنجاب ظفر علی خان کی ہدایت کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع جھنگ کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ میونسپل کمیٹی جھنگ اور ضلع جھنگ کی تمام میونسپل کمیٹیز کے ملازمین نے 15 فیصد ڈیسپیریٹی الاؤنس 2022 کے لاگو کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی وجہ سے مکمل تالا بندی اور ہڑتال کی۔ تمام ملازمین ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ میں اکٹھے ھوئے اور وہاں سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی صدر رانا محمد بوٹا اور ضلعی جنرل سیکرٹری ایپکا ڈاکٹر جاوید اقبال ضلع جھنگ نے کی۔ احتجاجی ریلی پریس کلب سے ھوتی ھوئی ڈپٹی کمشنرآفس جھنگ پر اختتام پذیر ھوئی ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی بعد ازاں ضلعی صدر رانا محمد بوٹا نے چند ملازمین کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جھنگ کو یاداشت پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں