50

جھنگ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں ، چوری و ڈکیتی میں ملوث 100 سے زائد ملزمان گرفتار* *ملزمان سے 73 موٹر سائیکلز،2 ٹرک،2 کاریں،45 موبائل فونز سمیت 2 کروڑ88 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد* *آر پی او فیصل آباد معین مسعود نے ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کے ہمراہ مال مسروقہ و نقدی انکے مالکان کے حوالے کئے*

*جھنگ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں ، چوری و ڈکیتی میں ملوث 100 سے زائد ملزمان گرفتار*
*ملزمان سے 73 موٹر سائیکلز،2 ٹرک،2 کاریں،45 موبائل فونز سمیت 2 کروڑ88 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد**آر پی او فیصل آباد معین مسعود نے ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کے ہمراہ مال مسروقہ و نقدی انکے مالکان کے حوالے کئے*
جھنگ (محمد جاوید اعوان) جھنگ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ھوئے چور ی و ڈکیتی میں ملوث 100 سے زائدملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے2 کروڑ54 لاکھ روپے مالیت کامال مسروقہ برآمدکیا۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 139 مقدمات کو ٹریس کرتے ہوئے چوری و ڈکیتی میں ملوث 100 سے زائدملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 2 کروڑ 88 لاکھ روپے مالیت کامال مسروقہ برآمد کیا۔برآمد کئے گئے مال مسروقہ میں 73 موٹر سائیکل مالیتی 56 لاکھ57 ہزار روپے، ٹرک2 عدد مالیتی 61 لاکھ، 2 عدد کار مالیتی 52 لاکھ روپے، سولر پلیٹس مالیتی 31 لاکھ80 ہزار،برآمدگی موبائل فونز 45 عدد مالیتی16 لاکھ 50 ہزار روپے، برآمدگی رکشہ 4 عددمالیتی 3 لاکھ50 ہزار، ٹرانسفارمر کوائلز مالیتی 6 لاکھ 44 ہزار روپے، واٹر موٹر،پیٹر انجن مالیتی10 لاکھ 30 ہزار روپے،برآمدگی بھینس وگائے 20 لاکھ 85 ہزار روپے،بھیڑبکریاں مالیتی2 لاکھ 85 ہزار روپے، طلائی زیورات مالیتی2 لاکھ 40 ہزار روپے،نقدی برآمدگی 15 لاکھ روپے جبکہ دیگر مال مسروقہ برآمدگی مالیتی9 لاکھ 52 ہزار روپے ملزمان کے قبضہ سے برآمد کئے گئے۔ مال مسروقہ کی اصل مالکان کو حوالگی کیلئے پولیس لائن جھنگ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد معین مسعودنے ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کے ہمراہ برآمد ہونے والا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا۔ اس موقع پرآر پی او فیصل آباد کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ جھنگ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک کردار ادا کر رہی ہے۔آر پی او فیصل آباد کا مزید کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے بلاتفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔چوری شدہ مال مسروقہ،مال مویشی،موٹر سائیکلزاورنقدی برآمد ہونے پر شہریوں نے جھنگ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے آر پی او فیصل آباد اور ڈی پی او جھنگ کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں