82

جھنگ ھائی وے ڈیپارٹمنٹ کا سب انجینئر نقاش کرپشن کنگ نکلا ذرائع مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ ھائی وے ڈیپارٹمنٹ کا سب انجینئر نقاش کرپشن کنگ نکلا ذرائع مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
جھنگ (جاوید اعوان سے) ھائی وے ڈیپارٹمنٹ میں تعینات نقاش ساجد سب انجینئر کرپشن کنگ نکلا موصوف ظاہری طور پر بہت ھی معزز اور شریف النفس لگتے ہیں مگر گنوں کے پورے ہیں ہر قسم کی کرپشن کے ماہر ہیں کبھی ڈیپارٹمنٹ کے افسران کےنام پر کبھی سیاستدانوں کے نام پر مال اکٹھا کر رھے ہیں
خصوصی ذرائع نے بتایا ھے کہ جھنگ بھکر روڈ کی توسیع کا کام ھو رھا ھے اس پر گندہ ٹوہ کے قریب ھائی وے ڈیپارٹمنٹ کا سٹور تھا جس کے ارد گرد چاردیواری بنی ھوئی تھی اور اسکے اوپر خاردار تاریں لگی ھوئی تھیں موصوف نقاش سب انجینئر نے چار دیواری گراو کر اینٹیں فروخت کردیں اور وھاں پر ہیوی قسم کے دو گیٹ نصب تھے وہ بھی اکھاڑ کر بیچ کھائے ہیں میڈیا کی نظر میں آنے کے بعد دو اطراف کی چاردیواری محفوظ رہ گئی ھے اب یہ لوگ اسے گرانے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کر رھے ہیں ذرائع کے مطابق اس سٹور کے اندر تارکول کے خالی ڈرم بھی موجود تھے جو کہ چوکیدار کے ساتھ مل کر خرد برد کر لیے گئے ہیں جب نقاش سب انجینئر سے موقف لیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ سٹور کی دیواریں ایم پی اے کے حکم سے گرائی گئی ہیں جب ان سے ایم پی اے کا نام پوچھا کہ کس ایم پی اے کا حکم تھا تو موصوف آئیں بائیں شائیں کرنے لگے
دو عدد گیٹ چاردیواری کی اینٹیں اور تار کول کے خالی ڈرموں کی لاگت تقریباً 40/45 لاکھ روپے بنتی ھے
عوامی اور سماجی حلقوں نے چوھدری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب
چیف سیکریٹری پنجاب صوبائی وزیر تعمیرات اور مواصلات پنجاب سیکریٹری تعمیرات اور مواصلات پنجاب SE ھائی وے سرکل فیصل آباد کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد اور محمد ارشد بھٹی ڈپٹی کمشنر جھنگ سے اپیل کی ھے کہ اس کرپٹ سب انجینئر کے خلاف اعلیٰ سطحی انکوائری کروائی جائے اور خزانہ سرکار کو پہنچایا ھوا نقصان ریکو کر کے واپس خزانہ سرکار میں جمع کروایا جائے اور سب انجینئر نقاش اور اسکے سہولت کاروں کو بھی قرار واقعی سزا دی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں