76

ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کاڈپٹی کمشنر جھنگ محمد ارشد بھٹی کے ہمراہ چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر فلیگ مارچ کا انعقاد*فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنااور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرناہے۔ڈی پی او جھنگ*

*ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کاڈپٹی کمشنر جھنگ محمد ارشد بھٹی کے ہمراہ چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر فلیگ مارچ کا انعقاد*فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنااور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرناہے۔ڈی پی او جھنگ*

جھنگ(محمد جاوید اعوان ) چہلم امام حسین ؓ کے موقع پرامن و امان کے قیام اور سیکیورٹی کیلئے ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد ارشد بھٹی کے ہمراہ فلیگ مارچ کی قیادت کی۔ فلیگ مارچ میں ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ عثمان منیر سیفی، ADCG جھنگ،،DSP/SDPO سٹی سرکل،DSPانوسٹی گیشن،DSP ٹریفک،جملہSHOs سٹی سرکل،پاک فوج، رینجرز،ایلیٹ فورس،شاہین اسکواڈز اور ریسکیو 1122 شریک ھوئے۔فلیگ مارچ پولیس لائنز جھنگ سے شروع ھو کر نواز چوک،کلمہ چوک،ریاض چوک،موسی چوک، دارلسکینہ روڈ،ایوب چوک، آدھیوال چوک،جھنگ سٹی،سرگودھا روڈ، سیشن چوک سے پولیس لائن اختتام پذیر ھوا۔جبکہ شورکوٹ سرکل،احمد پورسیال سرکل اور اٹھارہ ہزاری سرکل میں بھی DSP/SDPOs کی زیر قیادت فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ھوئے ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ جھنگ پولیس شہریوں کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ھے،فلیگ مارچ کا مقصدچہلم امام حسین ؓ کے موقع پرضلع بھرمیں امن و امان کی صورت حال کوبرقراررکھنااور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرناھے۔ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پرفول پروف سیکیورٹی کیلئے تما م انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور شہر میں بھی اھم مقامات پر پکٹ ڈیوٹی و سنیپ چیکنگ کی جائے گی۔اہم شاہراوں پر ایلیٹ فورس، شاہین اسکواڈز و موبائل تھانہ جات مؤثر گشت کریں گے۔چہلم امام حسین ؓ کے موقع پرقانون و ضابطہ اخلاق کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں