39

ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کی کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے نمبرداران سے میٹنگ*میٹنگ کامقصدمعززین علاقہ اور پولیس کے مابین تعاون اور رابطے کی فضا کو مزید مستحکم کرنا ھے۔ڈی پی او جھنگ*

*ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کی کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے نمبرداران سے میٹنگ*میٹنگ کامقصدمعززین علاقہ اور پولیس کے مابین تعاون اور رابطے کی فضا کو مزید مستحکم کرنا ھے۔ڈی پی او جھنگ*
جھنگ (محمد جاوید اعوان ) ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ،جرائم کی روک تھام اور سماج دشمن عناصرکے محاسبہ کیلئے نمبرداران علاقہ تھانہ صدر سے میٹنگ کا انعقاد کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے دسٹرکٹ پولیس آفس میں کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور جرائم پیشہ عناصر کے محاسبہ کیلئے نمبرداران علاقہ تھانہ صدر سے میٹنگ کی۔میٹنگ میں ڈی ایس پی سٹی سرکل تصور علی، ایس ایچ او تھانہ صدر جھنگ مظہر شہزاد اورعلاقہ تھانہ صدر جھنگ کے نمبرداران شریک ہوئے۔اس موقع پر ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے محاسبہ کیلئے نمبرداران کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ میٹنگ کامقصدمعززین علاقہ اور پولیس کے مابین اعتماد، تعاون اور رابطے کی فضا کو مزید مستحکم اور بہتر بنانا ہے تاکہ مل جل کر امن و امان کی فضا ء کو برقرار اورجرائم کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کیلئے پولیس کا ساتھ دیں اور کسی بھی مجرمانہ سرگرمی کی اطلاع پولیس کو بروقت دیں۔اپنے اپنے علاقہ میں چوکیدارہ نظام شروع کروائیں،ٹھیکری پہرہ کو مزید موثر بنائیں اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں۔نمبرداران نے مسائل کے حل کیلئے ڈی پی او جھنگ کو اپنی تجاویز بھی پیش کیں جس پرعملدرآمدکی یقین دہانی کروائی گئی۔ نمبرداران کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے محاسبہ کیلئے جھنگ پولیس سے بھرپور تعاون کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں