32

جھنگ بلڈنگ سب ڈویژن احمد پور سیال میں کرپشن کی خبروں پر ڈپٹی کمشنر نے انکوائری کا حکم دیا مگر XEN بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ریکارڈ دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رھا ھے ذرائع

جھنگ بلڈنگ سب ڈویژن احمد پور سیال میں کرپشن کی خبروں پر ڈپٹی کمشنر نے انکوائری کا حکم دیا مگر XEN بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ریکارڈ دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رھا ھے ذرائع
جھنگ(بیورو رپورٹ) بلڈنگ سب ڈویژن احمد پور سیال کے اکلوتے سب انجینئر عون شاہ کی کرپشن اور بغیر کام کیے ٹھیکیداروں کو پیمنٹس کرنے کی خبر شائع ھونے پر ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد ارشد بھٹی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل حیدر علی خان کو فوری انکوائری کا حکم جاری کر دیا ڈپٹی کمشنر جھنگ کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل حیدر خان نے XEN بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ جھنگ کو ریکارڈ مہیا کرنے کے لیے خط لکھا مگر تاحال XEN بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ریکارڈ دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رھا ھے عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی چیف سیکریٹری پنجاب صوبائی وزیر تعمیرات اور مواصلات پنجاب سیکریٹری تعمیرات اور مواصلات پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد اور محمد ارشد بھٹی ڈپٹی کمشنر جھنگ سے اپیل کی ھے کہ عون شاہ سب انجینئر کے خلاف اعلیٰ سطحی انکوائری کروائی جائے اور بوگس پیمنٹس کو ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروایا جائے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں