22

جھنگ(محمد جاوید اعوان)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر و صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی ایس پی آر کی مشترکہ پریس کانفرنس نے عمران نیازی کے چہرے کی مکمل نقاب کشائی کر دی ہے

جھنگ(محمد جاوید اعوان)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر و صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی ایس پی آر کی مشترکہ پریس کانفرنس نے عمران نیازی کے چہرے کی مکمل نقاب کشائی کر دی ہے ۔ دو نمبر سائفر نے جو کہانی عمران نیازی نے شروع کی تھی اس کا ڈراپ سین ہو گیا ہے اور چھ مہینوں میں عمران نیازی نے افواج پاکستان اور دیگر قومی اداروں کے خلاف نفر ت کے جو بیج بونے کی جو کوشش کی ہے پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مگر اب انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کے تراشے ھوئے اس ہیرے کی چمک کافی ماند پڑ گئی ھے اور حقیقی آزادی کے نام پر نوجوانوں کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا ۔ عمران نیازی موجودہ لانگ مارچ درحقیقیت شیطان مارچ ھے ۔ جو کہ سامراجی قوتوں کی ایماء پر ترتیب دیا گیا ھے ۔ ملک میں انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے ۔یکم نومبر سے وزیر اعظم کا چائنہ کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ھے اس موقع پر لانگ مارچ ماضی کی طرح ملک و قوم کے خلاف سازش ھے ۔ حکومت اور ریاست اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے مسلح جتھوں کے خلاف مؤثر کاروائی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں