135

جھنگ پولیس تھانہ احمد پور سیال نے اغواء ہونے والی ماں بیٹی کو بازیاب کرلیا**اغواء میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، ملزمان نے مقدس اقبال اور 3 سالہ بیٹی کو اغواء کیا اور فیصل آباد لے گئے*مرکزی ملزم عمران کی گرفتاری کیلئے ریڈ جاری، ملزم مغویہ مقدس اقبال سے شادی کرنا چاہتا تھااور دھمکیاں دیتا تھا*

*جھنگ پولیس تھانہ احمد پور سیال نے اغواء ہونے والی ماں بیٹی کو بازیاب کرلیا**اغواء میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، ملزمان نے مقدس اقبال اور 3 سالہ بیٹی کو اغواء کیا اور فیصل آباد لے گئے*مرکزی ملزم عمران کی گرفتاری کیلئے ریڈ جاری، ملزم مغویہ مقدس اقبال سے شادی کرنا چاہتا تھااور دھمکیاں دیتا تھا*

جھنگ (محمد جاوید اعوان)جھنگ پولیس تھانہ احمد پور سیال نے مغوی ماں بیٹی کو بازیاب کر کے اغواء میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق المدینہ کالونی 5 مرلہ سکیم احمد پور سیال میں نامعلوم ملزمان نے 21 سالہ مقدس اقبال اور اسکی3 سالہ بیٹی پاکیزہ کو اغواء کیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے۔محمد کاشف نے تھانہ احمد پورسیال میں درخواست گزاری کہ میری بیوی مقدس اقبال 3 سالہ بیمار بیٹی کی دوائی لینے ڈاکٹر کے پاس جا رہی تھی کہ 5 کس نامعلوم ملزمان اسکی بیوی اور بیٹی کو کار میں اغواء کر کے لے گئے ہیں۔پولیس تھانہ احمد پور سیال نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری اور ماں بیٹی کی بازیابی کیلئے DSP/SDPO احمد پور سیال، SHO احمد پور سیال اور تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ آئی ٹی یونٹ نے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاتے ہوئے مخصوص مقامات کی جیو فینسنگ کی۔تفتیشی ٹیم کی سخت محنت سے بھلوال سے سہولت کار عامر کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم عامر نے انکشاف کیا کہ مغویان فیصل آباد میں ملزم دانش کے پاس ہیں۔ملزم دانش کو فیصل آباد سے گرفتار کرکے مغویان کو بازیاب کر لیا گیا۔دوران انٹیروگیشن یہ بات سامنے آئی کہ اغواء کا مرکزی ملزم محمد عمران شریف آباد کا رہائشی ہے، جو مغویہ مقدس اقبال کو شادی کیلئے مجبور کرتا تھا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔مرکزی ملزم نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر مقدس اقبال اور 3 سالہ پاکیزہ کو اغواء کیا اور فیصل آباد لے گئے۔گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے، اغواء میں ملوث مرکزی ودیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ کئے جا رہے ہیں۔ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے تفتیشی ٹیم کی کامیابی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں