169

ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کی نمبرداران علاقہ تھانہ مسن سے میٹنگ**نمبرداران اپنے علاقہ میں انفارمیشن نیٹ ورک،چوکیدارہ وٹھیکری پہرہ کو مزید مؤثر بنائیں۔ڈی پی او جھنگ*

*ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کی نمبرداران علاقہ تھانہ مسن سے میٹنگ**نمبرداران اپنے علاقہ میں انفارمیشن نیٹ ورک،چوکیدارہ وٹھیکری پہرہ کو مزید مؤثر بنائیں۔ڈی پی او جھنگ*
جھنگ (محمد جاوید اعوان) ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ،جرائم کی روک تھام اور سماج دشمن عناصرکے محاسبہ کیلئے نمبرداران علاقہ تھانہ مسن سے میٹنگ کی۔میٹنگ میں DSP/SDPO صدرسرکل تنویرامجد،SHO تھانہ مسن واصف علی، انچارج سیکیورٹی شاہد امیر، پی آراو ٹو ڈی پی او محمد عون رضا اورعلاقہ تھانہ مسن کے نمبرداران شریک ہوئے۔شرکاء میٹنگ سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ میٹنگ کامقصدمعززین علاقہ اور پولیس کے مابین اعتماد، تعاون اور رابطے کی فضا کو مزید مستحکم اور بہتر بنانا ہے تاکہ مل جل کر امن و امان کی فضا ء کو برقرار اورجرائم کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔ موضع جات میں عادی مجرمان کا ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے سپشل سافٹ وئیر تیار کیا گیا ہے جس میں ریکارڈ کی تکمیل کیلئے معززین علاقہ پولیس کا ساتھ دیں،پیشہ ورعادی مجرمان کوقانون کے کٹہرے میں لاکر کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائیگی۔ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ نمبرداران اپنے اپنے علاقہ میں انفارمیشن نیٹ ورک مضبوط بنائیں اورچوکیدارہ وٹھیکری پہرہ کو مزید مؤثر بنائیں۔ تما م دیہی نمائندگان کی عزت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انکے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔پولیس کا نظریہ اور مذہب صرف انسانیت کی خدمت اور امن کا قیام ہے۔نمبرداران کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے محاسبہ کیلئے جھنگ پولیس سے بھرپور تعاون کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں