26

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایت پر شہریوں کو اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ھے

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایت پر شہریوں کو اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ھے۔اس ضمن میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈیوں اور مارکیٹوں کا دورہ کر کے سبزیوں،پھلوں اور کریانہ اٹیم کو نوٹیفائیڈ ریٹس پر فروخت کو سو فیصد یقینی بنا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹس نے آج صبح سبزی منڈی کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے سبزیات اور پھلوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا کہنا تھا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو استحکام میں رکھنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی سمیت اشیاء خوردونوش اور سبزیوں وپھلوں کی سستے نرخوں پر فراہمی کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ضلع میں مصنوعی مہنگائی اور گرانفروشی کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی فلاح کےلئے ہمہ وقت کوشاں ہے کسی بھی عناصر کو مصنوعی مہنگائی ، ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں اور مارکیٹوں کے وزٹس کرکے مہنگائی کے مرتکب دوکانداروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھیں۔ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر نمایاں کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں