22

ایبٹ آباد (نمائندہ سٹی ون نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ خیبر پختونخواہ کی سیکرٹری اطلاعات فائزہ ملک ایڈوکیٹ نے کہا ھے کہ

ایبٹ آباد (نمائندہ سٹی ون نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ خیبر پختونخواہ کی سیکرٹری اطلاعات فائزہ ملک ایڈوکیٹ نے کہا ھے کہ مسلم لیگ ن جمہوریت پسند سیاسی قوت ھے عمران نیازی سیاست کو تشدد اور انتہا پسندی کی طرف لے کر جا رہے ہیں ان کی تشدد پسندی کی سیاست جمہوریت کے لیے زہر قاتل ثابت ہو گئ ریاستی اداروں کے ساتھ ساتھ جمہوریت اور جمہوری اقدار کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے انھوں نے کہا کہ عوام رواداری عزت اور احترام کی سیاست اور جمہوری رویوں پر یقین رکھتے ہیں مسلم لیگ ن پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ اور جمہوریت پسند سیاسی قوت ہے میاں محمد نواز شریف کی سرپرستی میں مسلم لیگ ن ملک کی بقا و سلامتی کے لیے کوشاں ہے اور اقدار کی سیاست کی پاسبان ہے پی ٹی آئی نے گالم گلوچ کی سیاست کو رواج دیا سیکرٹری اطلاعات فائزہ ملک ایڈوکیٹ نے کہا کہ قوم عمرانی فتنے کو سمجھے اور ملک کی سالمیت اداروں کی تضحیک اور معاشی تباہی کرنے والوں کی بجائے پاکستان کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والوں کا ساتھ دے انھوں نے کہا کہ ملکی مسائل میں بگاڑ اور ملک میں جاری مہنگائی کی تمام تر ذمہ داری سابقہ پی ٹی آئی کی نا اہل حکومت ہے انھوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت پی ٹی آئی کی تباہ و برباد کی ہوئی معیشیت کو مستحکم کرنے میں مصروف ہے جبکہ دوسری طرف عمران خان حکومت اور اداروں کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈے میں لگا ہوا ہے انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں پچھلے 9سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے لیکن انھوں نے صوبے کو بھی دیوالیہ بنا کے رکھ دیا ہے انھوں نے کہا کہ ملک و قوم کو جتنا نقصان عمران نیازی کے چار سالہ دور میں پہنچا پہلے کبھی نہیں ہوا موجودہ حالات اور ملک میں جاری مہنگائی کی تمام تر ذمہ داری سابقہ نااہل عمران حکومت پر عائد ہوتی ہے جس وجہ سے اتحادی حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں