58

*سکول کے بچوں میں منشیات فروخت کرنے والے ملزم کو ساڑھے چار سال قید،20 ہزار جرمانے کا حکم*

*سکول کے بچوں میں منشیات فروخت کرنے والے ملزم کو ساڑھے چار سال قید،20 ہزار جرمانے کا حکم*
جھنگ (محمد جاوید اعوان) شورکوٹ سکول کے بچوں میں منشیات فروخت کرنے والے بد نام زمانہ منشیات فروش راشد اقبال پر جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج عابد علی نے ساڑھے چار سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا ۔ پولیس تھانہ وریام نے منشیات فروش کو ہائی سکول کے طلباء کو منشیات فروشی کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا گیا اور بعد تفتیش چالان پیش عدالت کیا ۔ مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے معزز عدالت نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو ساڑھے چار سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کہ سزا سنائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں