27

کامونکے (نمائندہ سٹی ون نیوز) پنجاب بھر میں جاری ماہ صفائی مہم کے دوران ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر کلین گرین مہم کے تحت پنجاب بھر کی طرح کامونکے میں بھی صفائی ستھرائی کی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جا رہا

کامونکے (نمائندہ سٹی ون نیوز) پنجاب بھر میں جاری ماہ صفائی مہم کے دوران ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر کلین گرین مہم کے تحت پنجاب بھر کی طرح کامونکے میں بھی صفائی ستھرائی کی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جا رہا شہر بھر میں اہم ترین مسئلہ نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں نکاسی آب سیوریج اور صفائی کے حوالے سے شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے جبکہ حکومت پنجاب کی انسداد سموگ پالیسی پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار چیف آفیسر میونسپل کمیٹی صوفیہ عاشق نے صحافیوں سے دفتر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے “کلین اینڈ گرین” پنجاب کے تحت کا موقع شہر کو خوبصورت رکھے اور تزئین و آرائش کے لیے ہوئے جو گائیڈ لائن دی گئی ہے ہم پوری طرح اس پر عمل پیرا ہے ہم شہر کی خوبصورتی اور مسائل کے حوالے سے شہر کے سیاسی سماجی تعلیمی و صحافی طبقات سے بھی رہنمائی لے کر چل رہے ہیں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کورا کرکٹ شاپر بیگ اور گندگی کچرہ وغیرہ محلے گلی کی نالیوں میں پھینکنے سے گریز کرے اور کوڑا کرکٹ وغیرہ ٹی ایم اے کے مخصوص مقامات پر رکھی گئی کوڑا کرکٹ ٹرالیوں میں پھینکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں