33

جھنگ(محمد جاوید اعوان)۔ شہر کے مضافاتی علاقوں میں منی پٹرول پمپس مالکان کی کھلے عام غنڈہ گردی عروج پر ۔ قانون کے پرخچے اڑاتے ہوئے جگہ جگہ غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کی بھرمار ۔ کنٹرول ریٹ سے زیادہ من مرضیاں کرتے ہوئے مشینوں پر نہ صرف ریٹس فکس کرنے بلکہ پٹرول و ڈیزل کی مقدار میں خاطر خواہ کمی کر کے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکےڈالنے کاسلسلہ عروج پر

جھنگ(محمد جاوید اعوان)۔ شہر کے مضافاتی علاقوں میں منی پٹرول پمپس مالکان کی کھلے عام غنڈہ گردی عروج پر ۔ قانون کے پرخچے اڑاتے ہوئے جگہ جگہ غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کی بھرمار ۔ کنٹرول ریٹ سے زیادہ من مرضیاں کرتے ہوئے مشینوں پر نہ صرف ریٹس فکس کرنے بلکہ پٹرول و ڈیزل کی مقدار میں خاطر خواہ کمی کر کے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکےڈالنے کاسلسلہ عروج پر ۔ جھنگ کے نواح میں گوجرہ روڈ پر واقع کوٹ لکھنانہ کے چک نمبر 454 ج ب میں غیر قانونی طور پر لگائی جانے والی منی پٹرول پمپ کی مشین شہریوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ یہ واضح رہے کہ چک نمبر 454 کے بوائز پرائمری سکول کے گراؤنڈ سے ملحقہ حکومت پنجاب کے سرکاری رقبہ پر از قسم چرا گاہ پر ناجائز قبضہ کر کے کمرشل دکانیں تیار کرنے کاسلسلہ جاری ہے جن میں یہ غیر قانونی طور پر منی پٹرول پمپ کی مشین کے ذریعے دید دانستہ طور پر سادہ لوح شہریوں کی جیبوں پر ڈاکےڈالنے کاسلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سرکاری جگہ پر کھاد کا وسیع کاروبار کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف ناقص کھل و ناقص گھٹیا ترین بغیر رجسٹرڈ کمپنوں کے بیجوں کا مہنگے ترین ریٹس پر دھڑلے سے فروخت کا سلسلہ جاری ہے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پروفیشنل مافیا گروپ ہے اور انہوں نے گوجرہ روڈ پر واقع اڈا کوٹ لکھنانہ میں بھی اس گھناونے کھیل کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ شہریوں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر جھنگ ۔ اسسٹنٹ کمشنر جھنگ سے یہ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ ایک طرف تو یوریا کھاد کے بحران کے چرچے ہیں ۔ اور اون لائن گردآوری پر بھی عام سادہ لوح کسانوں کو کھادوں کا ملنا مشکل ترین ہو چکا ہے ۔ جبکہ ان کالے دھندے کرنے والے ڈاکوؤں کے پاس متعدد جگہوں پر یوریا کھادوں کے اسٹاک موجود ہونے کے انکشافات منظر عام پر آنے اور کنٹرول ریٹ سے دگنی قیمت وصول کر کے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکےڈالنے کی اطلاعات موصول ہونے کے باوجود ان مکروہ / کالے دھندے کرنے والے گروہ کے خلاف کاروائیاں مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں ۔ جس پر عوامی وسماجی کاروباری وکلاء تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ۔ کمشنر فیصل آباد ۔ ارشد بھٹی ڈپٹی کمشنر جھنگ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں