92

کوہاٹ(نمائندہ سٹی ون نیوز) قومی وطن پارٹی کی صوبائی وائس چیئرمین ڈاکٹر فائزہ رشید نے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی نااہلی کی وجہ سے پہلی مرتبہ پختونخوا مالی مشکلات سے دوچار ہوگیا ہے

کوہاٹ(نمائندہ سٹی ون نیوز) قومی وطن پارٹی کی صوبائی وائس چیئرمین ڈاکٹر فائزہ رشید نے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی نااہلی کی وجہ سے پہلی مرتبہ پختونخوا مالی مشکلات سے دوچار ہوگیا ہے، دو ماہ کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام فریز کرنے سے صوبے کے تمام ترقیاتی منصوبے رک گئے ہیں، ایک طرف عمران نیازی جھوٹے بیانیے کے ساتھ ملک میں انتشارپھیلانے کی سیاست کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف اس کی اپنی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہورہی ہے۔ ڈاکٹر فائزہ رشید نے مزیدکہاکہ نیازی حکومت میں ملک معاشی طور پردیوالیہ ہوچکاتھا خوش قسمتی سے پی ڈی ایم نے اس نااہل کو چلتا کرکے ملک کی ڈوبتی نیہ کو پار کرادیا۔ پی ٹی آئی کی مرکز میں حکومت ہونے کے باوجود صوبائی حکومت پختونخوا کو بجلی کا خالص منافع حاصل کرنے میں ناکام رہی اب یہ نااہل کس منہ سے پی ڈی ایم حکومت سے حقوق مانگ رہے ہیں۔ انھوں نے مزیدکہاکہ وزیرآبادمیں پیش آنیوالے واقعے کی انکوائری ہونی چاہئے،بغیرثبوت الزامات تراشی غلط ہےاور اس طرح کے غیرذمہ دارانہ موقف سے خدانخواستہ ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتاہے۔ اس لیے تمام متعلقہ اداروں، باشعور سیاسی حلقوں عدلیہ اور حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں