161

جھنگ(محمد جاوید اعوان) جھنگ پولیس کی زیرحراست ملزم اپنے ھی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ھو گیا*

جھنگ(محمد جاوید اعوان) جھنگ پولیس کی زیرحراست ملزم اپنے ھی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ھو گیا* تفصیلات کے مطابق تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس زیر حراست ملزم عامر کو ڈکیتی کے مقدمہ میں برآمدگی کے لئے لے جا رہی تھی۔ موضع لک بدھڑ کے قریب ملزم کے تین کس موٹرسائیکل سوار مسلح ساتھیوں نے فرار کروانے کی کوشش میں پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں زیر حراست ملزم زخمی ہوگیا۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے فائرنگ کرنے والے مسلح افراد فرار ہو گئے۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ملزم عامر ولد اللہ دتہ چوری و ڈکیتی اور رہزنی کے سنگین نوعیت کے 12 مقدمات میں ملوث تھا۔
فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے جائے وقوعہ کے ملحقہ علاقوں میں پولیس ٹیموں کے سرچ آپریشن جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں