18

جھنگ(محمد جاوید اعوان)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر و صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے واصو آستانہ میں جماعتی کارکنوں سے خطاب کرتے ھوئے کہا ھے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کی طرف سے آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنانے کے عزائم ناکام ہونگے اور عمران نیازی کا لانگ مارچ اب فرلانگ مارچ بن کر رہ گیا ہے

جھنگ(محمد جاوید اعوان)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر و صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے واصو آستانہ میں جماعتی کارکنوں سے خطاب کرتے ھوئے کہا ھے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کی طرف سے آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنانے کے عزائم ناکام ہونگے اور عمران نیازی کا لانگ مارچ اب فرلانگ مارچ بن کر رہ گیا ہے ۔ قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف آئے روز ان کی ہرزہ سرائی انتہائی قابل مذمت ہے ۔ دن کی روشنی میں پی ٹی آئی کی قیادت فوج کے خلاف زبان درازی کرتی ہے اور رات کو بند کمروں میں پاؤں پکڑے جاتے ہیں۔ اس طرح سے پی ٹی آئی کی قیادت کا روزانہ تھوک چارٹ جاری رہتا ہے۔ جو کہ ان کے سیاسی کردار کو بے نقاب کرتا ہے۔ روزانہ تقریباً دس لاکھ روپے عمران خان کی سیکورٹی پر خرچ ہو رہا ہے جو کہ غریب عوام کی جیب پر ڈاکہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں