25

مانسہرہ(نمائندہ سٹی ون نیوز)ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے گلیات/ٹھنڈیانی سائیڈ سفر کرنے والے مقامی اور سیاح حضرات کے لیے حفاظتی تدابیر جاری۔

مانسہرہ(نمائندہ سٹی ون نیوز)ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے گلیات/ٹھنڈیانی سائیڈ سفر کرنے والے مقامی اور سیاح حضرات کے لیے حفاظتی تدابیر جاری۔
جیسا کہ ایبٹ آباد کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سیزن شروع ھو چکا ھے اسی لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے چند ہدایات جاری کی گئیں ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر آپ با حفاظت اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکتیں ہیں۔
1۔ پہاڑی علاقوں میں سفر کے دوران آپکی گاڑی مکینیکلی (ٹائر، انجن،لائیٹس وغیرہ) فٹ ھو۔
2۔موسم کی صورت حال دیکھتے ھوئے اپنے سفر کو جاری رکھیں۔زیادہ موسم کی خرابی کی صورت میں سفر سے گریز کریں۔
3۔لینڈ سلائیڈنگ ایریاز میں دوران سفر احتیاط کریں سلائیڈنگ ایریاز میں گاڑی ہرگز کھڑی نہ کریں۔
4۔ دوران بارش/ برف باری تیز رفتاری سے گریز کریں اور حد رفتار کی پابندی کو یقینی بنائیں۔
5۔سیاح حضرات موسم کی شدت دیکھتے ہوئے اضافی کھانے پینے کی اشیاہ اور گرم کپڑے ہمراہ رکھیں۔
6۔ پہاڑی علاقوں میں اوور ٹیکنگ اور جا بجا گاڑی کھڑی کرنے سے گریز کریں۔
7۔گاڑی میں ہیٹر کے استعمال کے دوران شیشوں کو تھوڑا نیچے رکھیں تاکہ تازی ہوا آتی رہے اور سانس لینے میں کوئی دشواری نہ ہو۔
مختلف پوائنٹس پر ٹریفک و ضلعی پولیس کے اہلکار آپکی حفاظت اور مدد کے لیے کھڑے ہیں ان سے تعاون کریں۔
کسی بھی مدد و رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی فری ہیلپ لائن 1915 ڈائل کریں۔
اس کے ساتھ ساتھ روڈ کی صورت حال اور دیگر معلومات جاننے کے لیے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی موبائل اپلیکیشن trafficpoliceatd ڈائونڈلوڈ کریں۔شکریہ
ترجمان ایبٹ آباد ٹریفک پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں