21

سٹی ون نیوز کی خبر پر XEN اور SDO پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا دبنگ فیصلہ ٹھیکیدار کو دوم اینٹوں سے لگایا جانے والا سولنگ اکھاڑنے کا حکم ۔ کام ٹھیک نہ کرنے کی صورت میں کسی قسم کی پیمنٹ نہیں ھو گی۔ دفتری ذرائع

سٹی ون نیوز کی خبر پر XEN اور SDO پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا دبنگ فیصلہ ٹھیکیدار کو دوم اینٹوں سے لگایا جانے والا سولنگ اکھاڑنے کا حکم ۔ کام ٹھیک نہ کرنے کی صورت میں کسی قسم کی پیمنٹ نہیں ھو گی۔ دفتری ذرائع

تفصیلات کے مطابق سٹی ون نیوز نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایک ٹھیکیدار کے ناقص میٹریل کے استعمال کی خبر شائع کی تھی جس پر ایکشن لیتے ھوئے XEN اور SDO پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جھنگ نے فوری طور پر موقعہ ملاحظہ کیا اور ناقص میٹریل استعمال ھوتا دیکھ کر فوری طور پر ٹھیکیدار کی لیبر کو کام بند کرنے کا حکم صادر کیا اور دوم اینٹوں سے لگے ھوئے سولنگ کو اکھاڑنے کا بھی حکم دیا اور ساتھ ھی سب انجینئر انچارج کو کہا کہ جب تک ٹھیکیدار دوم اینٹوں سے لگی ھوئی سولنگ اکھاڑ کر دوبارہ نہیں لگاتا اسکی ہر قسم کی پیمنٹ روک دی جائے اور جب ٹھیکیدار کام ٹھیک کر لے تو مجھے چیک کروانے کے بغیر پیمنٹ نہیں کرنی ھے XEN اور SDO موقعہ پر استعمال ھونے والی دوم اینٹوں کے سمپل بھی دفتر ساتھ لے گئے XEN اور SDO پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ بھٹہ خشت پر بھی گئے اور مالک بھٹہ سے پوچھ گچھ بھی کی کہ ٹھیکیدار نے آپ سے اول اینٹ کا سودا کیا ھے یا دوم کا تو مالک بھٹہ نے بتایا کہ ٹھیکیدار سے ھم نے اول اینٹ کے پیسے لیے ہیں تو XEN نے پوچھا تو پھر آپ نے دوم اینٹ کیوں بھیجی ھے تو مالک بھٹہ آئیں بائیں شائیں کرنے لگا ذرائع بتا رھے ہیں کہ XEN پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جھنگ نے اس بھٹہ مالک کے خلاف کارروائی کے لیے ڈپٹی کمشنر جھنگ کو خط لکھ دیا ھے جب ٹھیکیدار سے اس سلسلے میں موقف کے لیے رابطہ کیا گیا تو موصوف نے کہا کہ میرا کام تو باکل ٹھیک ھے میرے خلاف سیاسی طور کارروائی ھو رھی ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں