29

جھنگ ۔ (محمد جاوید اعوان)حکومتی آفسران اور محکمہ زراعت کے آفسران نے کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود سموگ پر قابو پانے میں ناکام ہوچکے ہیں سب کسانوں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیے ہیں

جھنگ ۔ (محمد جاوید اعوان)حکومتی آفسران اور محکمہ زراعت کے آفسران نے کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود سموگ پر قابو پانے میں ناکام ہوچکے ہیں سب کسانوں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیے ہیں پولیس نے محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقدمات درج کرنے کی درخواست پر عمل کرنے سے انکار کر دیا کئی درجن استغاثہ جات تھانوں میں موجود میں۔ ذرائع – تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں سموگ پر قابو پانے کے لیے حکومت اور محکمہ زراعت نے کروڑوں روپے اشتہاروں پر خرچ کیے ہیں لیکن جگہ جگہ مونجی کی باقیات کو جلایا جا رہا ہے جس پر محکمہ زراعت اور اے سی کی طرف سے مقدمات درج کرنے کی درخواست مختلف تھانوں میں موجود لیکن پولیس انتظایہ کے حکم پر عمل نہیں کر رہی، ضلع بھر میں سموگ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے محکمہ زراعت اور ڈپٹی کمشنر آفس کا عملہ ناکام نظرآ تا ھے عوامی حلقوں نے اعلی احکام سے ضلع انتظامیہ اور زراعت کےآفسران کے خلاف نا اہلی کا ثبوت دینے پر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں