17

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی اور سب کمیٹی ٹاسک فورس کا اجلاس ڈپٹی محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت منعقد ھوا

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی اور سب کمیٹی ٹاسک فورس کا اجلاس ڈپٹی محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت منعقد ھوا۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس، محکمہ زراعت ،لائیو سٹاک،ہیلتھ ، واٹرمینجمنٹ ،انہار،کھاد ڈیلرز سمیت کسانوں اور کاشتکاروں کے نمائندے بھی شریک تھے۔ اجلاس میں کسانوں کی فلاح و بہبود اور متعلقہ اقدامات بارے جائزہ لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی و سب کمیٹی ٹاسک فورس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری اختر حسین نے کسانوں کو کھاد کی فراہمی، و دیگر مسائل بارے تفصیلی بریفنگ دی ، سموگ کے حوالے سے آگاہی مہم بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت کے افسران کو مارکیٹ میں کھادکی سرکاری ریٹ پر فروخت اور دستیابی کو ہر صورت یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔جعلی زرعی ادویات کا کام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی زرعی پالیسیوں کے ثمرات عام کسانوں تک پہنچانے اور محکمانہ سروسز کا معیار مزید بہتر بنانے کےلئے تمام عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں گنے کا کرشنگ سیزن 25نومبر کو شروع ہوگا۔جس کے مطابق تمام شوگر ملز کسانوں سے گنا کی خریداری شروع کریں گی۔اس حوالے سے کاشتکاروں کی سہولیات کےلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں