18

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر محمد ارشدبھٹی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا ہفتہ وار اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ھوا

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر محمد ارشدبھٹی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا ہفتہ وار اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ھوا۔اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ڈینگی ٹیموں کی سرویلنس سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ارشدبھٹی نے ڈینگی لاروا کے خاتمہ کے حوالہ سے ان ڈور اور آﺅٹ ڈور سرویلنس سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ اس ضمن میں کسی قسم کی سستی اورلاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی، محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکمے انسداد ڈینگی مہم کو مثبت انداز میں کامیاب بنانے اور مہم کی بھرپور آگاہی کےلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں، ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔ فیلڈ میں ٹیمیں کام کرتی نظر آنی چاہیے، ٹائر شاپس کو مسلسل چیک کرکے انسدادی اقدامات اور صفائی ستھرائی برقرار نہ رکھنے والے کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کے ممکنہ مقامات جن میں خصوصاً تعلیمی اداروں سمیت سرکاری و نجی اداروں کی چھتوں،گملوں، ائیر کولرز،فریج، کباڑ خانوں، قبرستانوں، ٹائر شاپس اور نرسری وغیرہ شامل ہیں روزانہ کی بنیاد پر موثر اقدامات کئے جائیں
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں